ہمارے بارے میں | Summit Bank

ہمارے بارے میں

تاریخ
193 برانچوں پر مشتمل سُمٹ بینک لمیٹیڈ کی ابتدا 2007 ء ، اکتوبر میں ہوئی جب عارف حبیب سیکوریٹیز لمیٹیڈنے اسٹیٹ بینک کی ایمل گیمیشن (Amalgamation) اسکیم کے تحت روپالی بینک لمیٹڈ کے پاکستان میں اختیارات حاصل کئےاور عارف حبیب بینک کے نام سے اسےمتعارف کرایا۔31 مارچ 2010 کو دن ماریشس کی انویسٹمنٹ کمپنی ، سُرور انویسٹمنٹ لمیٹیڈ نےعارف حبیب سیکیوریٹیز سے عارف حبیب بینک کے 59.41%حصص حاصل کئےاور 18 اگست 2010 کو عارف حبیب بینک لمیٹیڈ، سمٹ بینک لمیٹیڈکے نام سے متعارف ہوا۔
سُرور انویسٹمنٹ لمیٹیڈ نے کچھ عرصہ بعد مائی بینک لمیٹیڈ اور اٹلس بینک لمیٹیڈ کے پاکستان میں زیادہ تر حصص حاصل کرکے ان تمام بینکوں کو ایک نام، سُمٹ بینک لمیٹیڈ، میں سمو دیا۔اور آج سُمٹ بینک اپنی 193برانچوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت میں مصروف ہے۔

موٹو
ہمارا موٹو "آپ کے لیےحاضر” (Committed to you) بینک کے اس عزم کا آئیند دار ہے کہ کسٹمر کی ضروریات ہماری ترجیحات ہیں۔

اسلامک بینکاری میں منتقلی
آپ کو زیادہ بہتر اور ترجیحی خدمات پیش کرنے کے لئے سمٹ بینک نے اپنے آپ کومکمل طور پراسلامک بینک میں تبدیل کیا۔ مشہور، نامور اور اعلیٰ تجربہ کالر شرعی اسکالرزپر مشتمل بورڈ ہماری مکمل رہنمائی فرماتا ہے۔ الحمد للہ اس وقت 23 شہروں میں موجود ہماری 48 برانچیں خدمات و مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ اسلامک بینکاری پیش کررہی ہیں۔

© حقوق نقل و اشاعت سمٹ بینک لمیٹڈ. جملہ حقوق محفوظ ہیں2016.

آخری تازہ کاری 2018-01-18


براؤزر مطابقت: کروم، موزیلا، اوپیرا انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور تازہ ترین سفاری