بورڈ آف ڈائریکٹرز - Summit Bank

بورڈ آف ڈائریکٹرز

 

جناب وسیم مہدی سید
چیئرمین / انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

جواد ماجد خان
صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)

جناب عزیز مورس
ایگزیکٹو ڈائریکٹر

محترمہ فوزیہ حسنین
انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

جناب وجاہت احمد بقائی
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب ظفر اقبال صدیقی
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر


جناب وسیم مہدی سید

جناب وسیم مہدی کو 40 سال کا تجربہ ہے اور انہیں فنانشل سیکٹر کارپوریٹ سیکٹر، انویسٹمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ بینکنگ، برانچ بینکنگ اور کیپٹل مارکیٹ کے ساتھ کارپوریٹ گورننس، پالیسی کی تشکیل اور ترویج، پروجیکٹ ایپریزل کے نفاذ، مانیٹرنگ و تجزیہ، ازسرنو ساخت بندی اور عالمی اداروں کے ساتھ وسیع تجربہ ہے-انہیں کی تعلیمی قابلیت اول درجے کی حامل ہے جس میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز، انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ سے ڈپلومہ ان بینکنگ (DAIBP) جبکہ انہوں نے لندن چیمبر آف کامرس سے بک کیپنگ اینڈ اکاؤنٹنسی انٹرمیڈیٹ میں میرٹ کے لحاظ سے دوسری پوزیش حاصل کی ہے-
انہوں نے NDFC (مالیاتی ادارہ) میں بطور چیئرمین اور اعلیٰ عہدوں پر کام کرتے ہوئے NDFC کے آپریشنل اور منیجریل سرگرمیوں بشمول ٹریژری، بینکینگ، برانچ آپریشن، کیپٹل مارکیٹ، آئی ٹی، قرضوں کے افعال بشمول نفاذ و بازیابی، پروجیکٹ فنانس، ایڈمن اینڈ ہومن ریسورسز ڈویژنز کی نگرانی کی اور افعال کی کمپیوٹرائزیشن میں مصروف عمل رہے، NDFC کے NBP کے ساتھ ادغام/انضمام کے عمل میں بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کی دفعہ 47(B) کے تحت مصروف عمل رہے، NDFC کے ملازمین کے علاوہ فنانس ڈپارٹمنٹ GOP اور ورلڈ بینک کے لئے سیورینس پیکیج کو نافذ اور ترویج کیا –انہوں نے کئی گروپوں کی جانب سے فنانشل ایڈوائزر اور کنسلنٹ کی حیثیت سے کام کیا جس میں جناب مہدی معزز عدالت عالیہ سندھ کراچی کے کئی سالوں تک ”ممبر فنانس“ رہے جس میں وہ بلواسطہ معزز چیف جسٹس سندھ کو رپورٹ کرتے تھے-

جناب عزیز مورس

عزیز مورس نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور کے IBA سے MBA کیا ہے-
عزیز مورس کو مرکزی بینکنگ اور کمرشیل بینکنگ میں 20 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے- مرکزی بینک میں خدمت کے دوران انہوں نے چھ سال بینکنگ انسپکشن ڈپارٹمنٹ جس میں انہوں نے مختلف کمرشیل بینکوں کے شعبہ جات جیسے ایسیٹ کوالٹی، مینجمنٹ، رسک مینجمنٹ، انٹرنل کنٹرول وغیرہ کے معاملات کی جانچ پڑتال کی- دیگر چار سال انہوں نے بینکنگ سپروژن ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے بینکوں کی آف سائٹ نگرانی کی اور SBP کی مختلف اشاعتوں میں معاونت کی- SBP میں ان کی آخری ذمہ داری بیزل II کیپٹل اکارڈ کا پاکستان میں نفاذ تھا- کمرشیل بینکنگ میں انہوں نے کمپلائنس کی سربراہی، آڈٹ اور رسک مینجمنٹ شعبوں کی سربراہی کی- انہوں نے بینک کے قیام سے ہی بینک میں کمپلائنس، رسک اور کنٹرول کی ثقافت کو متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا –
اس وقت وہ سمٹ بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں –

محترمہ فوزیہ حسنین

فوزیہ کو اعلیٰ انتظامی عہدوں خاص طور پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ میں کام کرنے کا 33 سالہ تجربہ ہے جس میں ایک کثیر القومی بینک (ڈوشے بینک AG)، دو اسٹاک بروکریج ہاؤس (اسمتھ انٹرنیشنل سیکیوریٹیز اور AMZ سکییورٹیز)، ایک سرمایہ کاری بینک (اورکس) اور ایک ترقیاتی مالیاتی ادارے (پاک کویت انویسٹمٹ کمپنی) شامل ہیں -2008 میں وہ شارجہ میں واقع ایمیریٹس انویسٹمنٹس گروپ کی ذیلی مالیاتی کمپنی اکران کیپٹل پارٹنرز ایل ایل سی کی بزنس ڈولپمنٹ ہیڈ بن گئیں – اس کے علاوہ انہوں نے کراچی کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے لئے ایک آزاد فنانشنل کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا –
مالیاتی شعبہ میں کام کے علاوہ فوزیہ نے ایک IT کمپنی کی سربراہی کی جو کہ صحت کے شعبہ میں US کمپنیوں کا آؤٹ سورسنگ پلیٹ فارم ہے- انہوں نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں بطور ڈائریکٹر پروجیکٹس کام کیا (جو کہ پاکستان میں کینسر اور جان بچانے والی ادویات کی ایک بڑی درآمد و برآمد کنندہ ہے)جہاں پر انہوں نے سپلائی چین، ڈسٹری بیوشن اور ریگولیٹری افیئرز ڈپارٹمنٹ کی کی نگرانی کی
مختلف کاروباری شعبوں میں مختلف النوع اداروں میں مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ کام کے تجربے کے نتیجے میں ان کی مہارت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا، ان کے مہارت کے شعبوں میں کریڈٹ، کارپوریٹ فنانس اور انویسٹمنٹ بینکنگ شامل ہیں اور انہوں نے ڈیٹ/ایکویٹی فنڈ ریزنگ، سنڈیکیشنز، IPOs، M&A، نجی سرمایہ کاری اور کارپوریٹ / ڈیٹ ری اسٹرکچرنگ کے سودوں میں قائدانہ کردار ادا کیا-انہوں نے ڈیوشے بینک میں بونڈنگ بزنس کے لئے چائینز ڈیسک کے مفروضہ کو بنانے اور قائم کرنے کے ساتھ ORIX میں کریڈٹ، مارکیٹنگ، کریڈٹ مانیٹرنگ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ سولس قائم کیں اور AMZ وینچر کیپٹل کمپنی کے فنڈ ریزنگ اور لسٹنگ کے سودوں کی قیادت کی- اکران میں 2007-8 میں کریڈیٹ سوسی کی شراکت داری کے ساتھ ایک انرجی فنڈ کی ساخت بندی، ترویج اور مارکیٹنگ کی بنیادی ٹیم کا حصہ رہیں – انہوں نے UAE میں ایک کمپنی کے لئے ڈسٹریسڈ ایسیٹ فنڈ قائم کیا-
وہ اسمتھ انٹرنیشنل سیکیورٹیز، ORIX، پاک کویت، AMZ گروپ اور AJM فارما کی اس اعلیٰ انتظامی ٹیم کابھی حصہ رہیں جس کے ذمہ ان کمپنیوں کی کارپوریٹ منصوبہ بندی، پالیسی معاملات، مستبقل کی حکمت عملیوں کی تشکیل اور انسانی وسائل کی ترقی تھی-
مالیاتی شعبہ خاص طور پر اپنے پس منظرکی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے بینک /پاکستان کے ایک مالیاتی ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکے ممبر کی حیثیت سے موثر کردارادا کیا-
فوزیہ پرُ اعتماد ہیں کہ وہ ادارے میں موثر کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی جس کا وہ حصہ ہیں، اس کے علاوہ ان شعبوں میں جہاں وہ محسوس کرتی ہے کہ وہ قابل قدر بہتری لانے میں کامیاب ہوجائیں گی ان میں کارپوریٹ فنانس، کریڈٹ/رسک، پروائیویٹ ایکویٹی، وینچر کیپٹل اور اسٹریٹجی شامل ہیں – انہوں نے کاپرپوریٹ فنانس اور پرائیویٹ ایکویٹی میں اپنے سابقہ تجربات کی بنیاد پر اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ نئے ڈویژنز اور/یا کارپوریٹ اداروں کے قیام میں کمپنیوں کی طرف سے متحرک رہی ہیں جہاں پر انہوں نے کام کیا، چاہے انفرادی طور پر یا ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے-
فوزیہ نے ہمیشہ جس ٹیم کی بھی قیادت ان میں وہ بہترین شہرت کی حامل رہیں اور انہوں نے قائدانہ کردار کے لئے پیشقدمی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی- اس کے علاوہ انہوں نے سودوں کی سرمایہ یا پروجیکٹ کے سودوں کی ساخت بندی اور ترویج کی، آجروں اور کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کامیاب گفت و شنید کی اور انہیں ٹربل شوٹنگ اور مشکل و پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے-فوزیہ کی بڑی خوبیوں میں دیانت اور پیشہ واریت شامل ہے، یہی دونوں چیزیں ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں کارفرما رہیں

جناب وجاہت احمد بقائی

جناب وجاہت احمد بقائی جنہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان میں SEVP/گروپ چیف، کریڈٹ مینجمنٹ گروپ کی حیثیت سے کام کیا ہے، ایک منجھے ہوئے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل بینکنگ پیشہ ور ہیں، NBP میں اپنی مدت کے دوران مختلف کریڈٹ پورٹ فولیوز پر انتظامی، انتظامی معاملات اور مہارتوں میں 35 سال کاوسیع تجربہ رکھتے ہوئے انہوں نے اہم کلیدی اور قائدانہ عہدوں پر کام کیا-

جناب ظفر اقبال صدیقی
جناب ظفر اقبال صدیقی، ایک اعلیٰ کاروباری پیشہ ور ہیں جنہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور مالیات میں بنیادی مہارت حاصل ہے اور مختلف سرکاری اداروں جن میں انہوں نے کام کیا ان میں چند ایک اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز شامل ہیں جہاں وہ سرکاری اداروں میں مقامی طور پر آٹومیشن اور آئی ٹی کی آٹومیشن کے عمل میں مصروف رہے- ان کی قابل تعریف کارکردگی پر حکومت پاکستان نے انہیں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF)/ورلڈ بینک(WB) میں سمندر پار تعینات کیا جہاں پر انہوں نے پروجیکٹ انچارج ICT / کنسلٹنٹ/پروجیکٹ مینیجر برائے IT و متعلقہ بینکنگ اصلاحات/کاروباری اصلاحات کی حیثیت سے تنزانیہ، کینیا، ساؤتھ افریقہ، گھانا، سوازی لینڈ، نیپال اور بنگلہ دیش میں WB/ IMFکے فنڈ شدہ پروجیکٹس میں خدمات انجام دیں

© حقوق نقل و اشاعت سمٹ بینک لمیٹڈ. جملہ حقوق محفوظ ہیں2016.

آخری تازہ کاری 2022-05-18


براؤزر مطابقت: کروم، موزیلا، اوپیرا انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور تازہ ترین سفاری