شریعہ بورڈ - Summit Bank

شریعہ بورڈ

سمٹ بینک کا شریعہ بورڈ مندرجہ ذیل ممتاز علماء پر مشتمل ہے۔

مفتی محمد نجیب خان ۔ چیئر مین شریعہ بورڈ

آپ نے جامعہ دارالعلوم،کراچی سے جسٹس (ریٹائرڈ) مفتی تقی عثمانی کی زیر نگرانی اسلامی فقہ/اسلامی مالیات پر اسپیلائزیشن "تخصص” حاصل کی(جو کہ برابر ہے عربی اور اسلامک اسٹیڈیز میں ماسٹرز کے)۔ آپ کئی سرٹیفیکٹ کورسز کے حامل ہیں جو مختلف موضوعات پر کئے گئے ہیں۔ آپ یو بی ایل کے یونائیڈذ کمپوزٹ اسلامی فنڈاور پاک عمان اسلامک فنڈ کے شریعہ مشاورتی بورڈ /ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ہیں۔آپ حرا فاونڈیشن اسکول کے پرنسپل بھی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے شریعہ بورڈ میں، ٹاسک فورس برائے اسلامی بینک کی ترقی و تحقیق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، صوبائی زکوٰۃ و عشر کمیٹی حکومت سندھ، کمیٹی برائے حساب داری و محاسبی معیارات برائے بلاسودی سرمایہ کاری و مالی معاونت (آئی سی اے پی) کے ممبرہیں۔ حلال کمیٹی برائے حلال اسٹینڈرڈ ,حکومت پاکستان (پی ایس قیو سی اے) کے ٹرینراور ممبر ہیں۔

مزید یہ کہ آپ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (پی این اے سی) اور حلال ایورنس اینڈ ریسرچ کونسل (ایچ اے آر سی) کی شریعہ بورڈز کے ممبرہیں۔

پیشہ ورازنہ ٹرینر کے طور پر آپ مندرجہ ذیل اداروں سے ملحق ہیں:

    • این آئی بی اے ایف(ایس بی پی)
    • آئی ڈی بی
    • آئی بے اے
    • یونیورسٹی آف کراچی
    • حلال کمیٹی برائے او آئی سی
    • لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز

اس کےساتھ ساتھ آپ مشاورتی بورڈ برائے نصاب اسلامی اسکولز کے ممبر ہیں۔ عما ریلیف ترٹرینشنل امریکہ، یو ایم ایم اے سینٹر، وکٹوریہ، آسٹریلیا اور اسلامک سینٹر، موناش یونیورسٹی، وکٹوریہ، آسٹریلیا میں لیکچرر ہیں۔
آسٹریلیا کے کئی مالیاتی اداروں میں آپ اسلای مالیات کے مشیر اور مجلس علماء آسٹریلیا کے سینئر ممبر ہیں۔

مفتی ارشاد احمد اعجاز۔ ممبر شریعہ بورڈ

مفتی ارشاد احمد اعجازصاحب جمیعت العلوم اسلامیہ، بنوری ٹاون سے سند یافتہ ہیں۔ یہاں سے آپ نے گریجویشن کے ساتھ ساتھ شہادت العالمیہ (عربی اور اسلامک اسٹیڈیز میں ماسٹرز کی سندیں حاصل کیں)۔ بعد میں آپ نے تخصص فی الافتاء علم فقہ اور ’’افتاء‘‘( کی خصوصی تربیت جامعہ دارالعلوم، کراچی سے حاصل کی)۔ آپ نے دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کورس ” شریعت کی روشنی میں جدید بزنس وبینکنگ کا تنقیدی جائزہ” سینٹر آف اسلامک اکنومکس (سی آئی ای)،جامعہ دارالعلوم کراچی سے کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ آپ نے اقرا یونیورسٹی، کراچی سے ایم بی اے بھی کیا ہے۔

آپ کئی اداروں میں مختلف مشاورتی پوزیشنوں کے حامل ہیں جن میں شامل ہیں:

  • ممبر، اے اے اہ آئی ایف آئی شریعہ اسٹینڈرڈ کمیٹی، کراچی
  • فارچون اسلامک فنانس سروسز کے شرعی مشیر
  • الائیڈ رینٹل مداربہ میں کے شرعی مشیر
  • ممبر برائے شرعی کمیٹی، برکاہ گروپ آسٹریلیا ۔
  • ممبر، شریعہ بورڈ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک(پاکستان) لمیٹڈ
  • کنسلٹنٹ، شریعہ ری ویو بیورو، بحرین۔
  • اعزازی صدر نشین، شریعہ سپروائزری بورڈ، واصل فاونڈیشن (مائکرو فنانس)

اسلامی اقتصادیات اور معاشیات پر مختلف اداروں اور فورم پر آپ کے لیکچر ہوتے ہیں جن میں شامل ہیں نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے بینکنگ اور فنانس (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) اور سینٹر آف اسلامک اکنومکس (سی آئی ای)جو کہ جامعہ دارالعلوم، کراچی کا ذیلی ادارہ ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہ تاز ۔ ممبر شریعہ بورڈ

ڈاکٹر نور احمد شاہ تاز شہادۃ العالمہ ، تنظیم المدارس لاہور کے حامل ہیں۔ آپ ایم اے (اسلامک اسٹیڈیز) ،ایم اے (عربی)، کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی ہیں۔ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اسٹیڈیز میں حدود کے مضمون پر پی ایچ ڈی کیا ہے۔
ڈاکٹر شاہ تاز دارالافتاء کے 20سالہ تجربہ کے حامل ہیں اور 26 سال مختلف یونیورسٹیوں، مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھاتے رہے ہیں۔ آپ یو بی ایل فنڈر اور الزامن لیزنگ لمیٹڈ کے شریعہ ایڈوائزر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ فیڈرل شریعہ کورٹ، اسلام آباد کے مشیرہیں۔ آپ حدود آرڈیننس کے جائزہ کے لئے بنائی گئی این سی ایس ڈبلیو کی اسپیشل کمیٹی کے ممبرہیں۔ مزید یہ کہ علماء تھنک ٹینک برائے جدید فقہی معاملات اور ایس زیڈ آئی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک کمیٹی کے ممبر ہیں۔

آپ الصفّہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی مجلس متولین/بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ بیت الحکماء (ہمدرد یونیورسٹی) اور فورم اسکالرز اکیڈمی برائے ترویج اسلامک ریسرچ ، کراچی و لاہو رکے ممبرہیں۔ آپ معاون ممتحن برائے فیڈرل سروس پبلک کمیشن، اسلام آباد ہیں۔

مفتی بلال احمد قاضی ۔ ممبر شریعہ بورڈ

بلال احمد قاضی  صاحب  نے جامعۃ العلوم الاسلامیہ، بنوری ٹاون سے 2003 میں العالمیہ کی ڈگری (جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے عربی اور اسلامیات کے برابر قرار دیا ہے) حاصل کی۔ اس کے بعد آپ نے جامعہ دارالعلوم، کراچی سے اسلامی فقہ کے بارے میں اسپیشلائزیشن مکمل کی۔ آپ نے اسلامک فنانسنگ کے ایک طریقہ "استثنا”پر مضمون لکھا ہے۔آپ نے آئی بے اے (انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن )، کراچی سے ایم بی اے کیا ہے۔آپ نے جامعہ دارالعلوم کے دارالفتاء کے ممبر کی حیثیت سے کام کیا ہے اور 2000سے زائد فتاویٰ تحریر کئے ہیں۔ٰ جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی محمود اشرف عثمانی اور مفتی عبدالروف سخروی جیسے جید حضرات نے آپ کے فتاویٰ کی توثیق کی ہیں۔
سینٹر آف اسلامک اکنومکس (سی آئی ای)، جامعہ دارالعلوم کے اساتذہ میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ میزان بینک میں روزمرہ شرعی امور کے صلاح کار/کنسلٹنٹ رہے ہیں اور 2006 سے 2015 تک وہاں شرعی اسکالر کے تحت ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ نافع اسلامک میوچل فنڈز (پاکستان) میں مشیر برائے شریعہ /شریعہ ایڈوائزر کی ذمہ داریاں بھی آپ نبھاتے رہے ہیں۔

سید زبیرحسین ۔ داخلی ممبر شریعہ
سید زبیر حسین اسلامی اور عصری دونوں علوم کا امتزاج ہیں۔ آپ نے ” العالمیہ” (جو کہ درسِ نظامی کی ایچ ای سی سےبطور ایم اے عربی اور اسلامیات کی منظور شدہ ڈگری ہے ) کی تکمیل 2006 میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے کی ۔ اس کے علاوہ آپ کراچی یونیورسٹی سے کامرس گریجویٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی اے فنانس کی ڈگری کے بھی حامل ہیں۔مزید یہ کہ آپ نے پی اے ایف کیٹ سے اسلامک بینکنگ میں 2010 میں پی جی ڈی کی بھی تکمیل کی ہے۔

سید زبیر حسین 2010 سے اسلامی بینکاری اور مالیات کی شعبے میں مختلف جہات سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ 2015 سے سمٹ بینک سے متعلق ہیں اوربینک کے شریعہ کمپلائنس فنکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آپ شریعہ کمپلائنس سے منسلک تمام معاملات کے حل ،ان کی بغور نگرانی اور ان سے متعلق تمام برانچوں اور ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات دینے جیسے امور میں نہایت فعال ہیں۔
سمٹ بینک کے حصہ بنے سے پہلے آپ نے مختلف فنانشیل انسٹیٹوشن کے اندر شریعہ کمپلائنس اور شریعہ آڈٹ کی شعبے میں تین سال خدمات سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ آپ غیر مالیاتی اور کاروباری اداروں میں کام کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ اسلامی بینکاری کی ٹریننگ دینے پر بھی کئی سالوں پر مشتمل تجربہ کے حامل ہیں ۔ حالیہ علاوہ آپ تخصص فی الفقہ بھی کر رہے ہیں۔

© حقوق نقل و اشاعت سمٹ بینک لمیٹڈ. جملہ حقوق محفوظ ہیں2016.

آخری تازہ کاری 2022-07-01


براؤزر مطابقت: کروم، موزیلا، اوپیرا انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور تازہ ترین سفاری